Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73207
Published : 19/4/2015 20:58

ایران ہر حملے کا بھرپور حواب دے گا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ نہیں تھا اور نہ کبھی بنے گا لیکن وہ اپنے اوپر ہونے والے ہر حملے کا بھرپور جواب دے گا-
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح مسلح افواج کے کمانڈروں، فوجیوں اور شہدا کے اہل خانہ سے خطاب میں فرمایا کہ دنیا کی بہت سی افواج فتح یا شکست کے مواقع پر عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی پابندی نہیں کرتیں اور اس کا واضح نمونہ دنیا کی بڑی طاقتیں بالخصوص امریکہ ہے کہ جو عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کو خاطر میں نہیں لاتا اور ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یمن کے واقعات اور غزہ اور لبنان کی جنگ کو عالمی قوانین پر کاربند نہ رہنے کا نمونہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کی مسلح افواج اسلامی قوانین اور اصولوں کی پابند ہیں اور چاہے کامیابی کی منزل ہی کیوں نہ ہو وہ کبھی بھی سرکشی نہیں کرتیں اور خطرے کے موقع پر ممنوعہ طریقے اور وسائل کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے امریکہ کی شرمناک دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے مدمقابل نے کچھ دنوں خاموشی اختیار کرنے کے بعد حال ہی میں دوبارہ ہمارے خلاف تمام آپشن کھلے ہونے کی بات کی ہے، وہ ایک طرف تو اس طرح بڑے بول بولتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دفاعی شعبے میں اپنی ترقی و پیشرفت روک دینی چاہیے جو کہ ایک احمقانہ بات ہے- رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کبھی بھی ان احمقانہ باتوں کو تسلیم نہیں کرے گا اور ملت ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا جائے تو وہ مکمل اور بھرپور طرح سے اپنا دفاع کرے گی اور بند مٹھی کی طرح مضبوط اتحاد کے ساتھ غیرمنطقی جارح دشمن کے مقابل ڈٹ جائے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ، یورپی ممالک اور ان کے پٹھو ممالک کی جانب سے اس افسانے کے گھڑے جانے کی طرف کہ ایران ایٹم بم حاصل کرنا چاہتا ہے جو ایک خطرہ شمار ہوتا ہے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ علاقے اور دنیا کے لئے آج سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور صیہونی حکومت ہیں جو بغیر کسی روک ٹوک کے اور انسانی اور دینی اصولوں اور اقدار کو روندتے ہوئے جہاں چاہتے ہیں مداحلت کرتے ہیں اور قتل عام شروع کر دیتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17