Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73210
Published : 19/4/2015 21:4

سعودی جارحیت، اسرائیل کی جارحیت کی مانند ہےسعودی جارحیت، اسرائیل کی جارحیت کی مانند ہے

لبنان کی "التوحید العربی" پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت، غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کی مانند ہے۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اور التوحید العربی پارٹی کے سربراہ " وئام وہاب" نے اتوار کے روز فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے اور بنیادی تنصیبات کو تباہ و برباد کرنے کے اعتبار سے، غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مانند ہے۔ وئام وہاب نے سعودی عرب کی پالیسی میں تبدیلی آنے اور جارحانہ پالیسی کی طرف رجحان کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی شاہ کے بیٹے، اپنے باپ کی جگہ فیصلےکرتے ہیں اور وہ غیر سنجیدہ فیصلے کرکے سعودی عرب کو ایسے بحران میں دھکیل رہے ہیں کہ جس کے نتائج سے کوئی بھی باخبر نہیں ہے۔ انہوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی، اسرائیل کی جانب سے حمایت کے بارے میں کہا کہ یہ حمایت فطری ہے۔ کیوں کہ اسرائیل صرف اسی شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ مفادات نہیں رکھتا بلکہ یہ دونوں سعودی اور یہودی حکومتیں، شام کو نابود کرنے، تکفیری دہشت گردوں کی حمایت اور فلسطین و لبنان کے اہم ترین حامی ایران سے مقابلے کے لئے متحد اور ہم آہنگ ہیں۔ لبنان کے سابق وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26