Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73212
Published : 19/4/2015 21:14

اماراتی خاتون پائلٹ کو داعش کی دھمکی

داعش دہشتگرد گروہ نے متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ داعش دہشتگرد گروہ نے کہا ہے کہ مریم منصوری اگر داعش مخالف اتحاد میں شامل رہی تو اس کا انجام بھی اردنی پائلٹ جیسا ہوگا- داعش دہشتگرد گروہ نے اردنی پائلٹ کو لوہے کے ایک پنجرے میں بندکرکے اسے زندہ جلانے کی ویڈیو جاری کرنے کے ساتھ ہی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری اگر داعش مخالف اتحاد میں شامل رہی تو اس کا حشر بھی اردنی پائلٹ جیسا ہوگا اور یہ اقدام خود اس کے گھر میں گھس کر کیا جاسکتا ہے- الوقت ویب سائٹ کے مطابق داعش مخالف اتحاد میں مریم منصوری کی شمولیت، متحدہ عرب امارات کے حکام میں اختلافات کا باعث بن گئی ہے اور بعض حکام، شیخ محمد بن زائد کے اس اقدام کو نادرست قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شیخ زاید کا یہ اقدام داعش گروہ کی انتقامی کاروائی کرنے کی راہ ہموار ہونے کا باعث بنا ہے۔ سیاسی مبصرین، مریم منصوری کے مسئلے کو متحدہ عرب امارات کی رائے عامہ میں شیخ محمد کی ساکھ بگاڑنے کا بہانہ اور بادشاہت سے انھیں ہٹانے کے لئے مخالفین کی ایک کوشش قرار دے  رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21