Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73213
Published : 19/4/2015 21:17

اسرائیل کی بقا کا امکان نہ ہونے کے برابر

صیہونی اخبار ہاآرتص کے مبصر آرییہ شاویت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بقا کا امکان بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مبصر آرییہ شاویت نے اخبار ہاآرتص میں اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت پر عدم اعتماد کی بنا پر صیہونیوں کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے کے مقصد سے پاسپورٹ آفسوں میں لوگوں کے ہجوم نے تل ابیب کے حکام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دیگر ملکوں میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے کی کوشش، اسرائیل کی بقا کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔آرییہ شاویت کے مطابق اسرائیل کی بقا کو لاحق خطرے کی اصل وجہ، صیہونی حکومت کا فکری جمود اور صیہونی حکام کی اندھی پالیسیاں ہیں جو صیہونی حکومت کے زوال کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ شاویت نے لکھا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ نفرت بھی اسرائیل سے کی جارہی ہے اور یہ نفرت، اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ آرییہ شاویت کے مطابق اسرائیل کی ڈیپلومیسی کو مسلسل شکست ہورہی ہے اور دنیا کے یونیورسٹی حلقے اسرائیل کو بدی کا محور سمجھتے ہیں اور اس وقت یہودی طالبعلم، اسرائیلی یونیورسٹیوں کا بائیکاٹ کئے جانے کی تشہیر کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23