Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73215
Published : 19/4/2015 21:23

یمن کی کسی بھی طرح کی فوجی مدد نہیں کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان نے سعودی عرب اور بعض عرب ممالک کی جانب سے ایران کو بحران یمن کا حصہ قرار دیئے جانے اور اس پر یمن کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر، جنرل احمد رضا پوردستان نے سعودی عرب اور بعض عرب ملکوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ راستوں کو کنٹرول کر رہے ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے یہ دعوے بےبنیاد ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈر نے کہا کہ ہم نے یمن کی کسی طرح کی فوجی مدد نہیں کی ہے بلکہ ہم ادویات اور طبی ساز و سامان بھیجنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کے لئے حالات سازگار ہو جائیں گے تاکہ ہم اور انسانوں سے محبت کرنے والی پوری دنیا یمن کے مظلوم عوام بالخصوص بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیج سکے اور ان کی پریشانیوں میں کچھ کمی ہو سکے۔ جنرل احمد رضا پوردستان نے علاقے میں ایرانی بحری جہاز کی موجودگی اور یمن کے ساحلوں پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان جھڑپوں کے امکان کے بارے میں کہا کہ ایرانی بحریہ کا مشن، سابقہ مشن کے تناظر میں ہے اور ان کی ذمہ داری بحری جہازوں کی حفاظت کرنا اور سمندری دہشتگردی سے نمٹنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا راستہ یمن کے پاس آبنائے باب المندب ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14