Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73308
Published : 20/4/2015 18:46

افغان صدر کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کے امن و ترقی کو اپنا امن و ترقی سمجھتا ہے-
افغانستان صدر محمد اشرف غنی نے اپنے دورہ ایران میں اتوار کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیۃ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کے فروع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک، افغانستان کی توانائی کو نہیں سمجھتے اور وہ، ایران اور افغانستان کے درمیان ہمدلی اور تعاون سے راضی نہیں ہیں - آپ نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی معارف اسلامی اور فارسی زبان کی ترویج میں افغانستان کے علما اور ادبا کے کردار کو گرانقدر اہمیت کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ افغانستان، ثقافتی وانسانی ذرائع کے علاوہ قدرتی ذخائر سے بھی مالا مال ہے اور ان تمام مشترکات اور توانائیوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے میں استعمال کیا جانا چاہیئے- رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف سائنسی، ثقافتی، ٹیکنا لوجی اور دیگر شعبوں میں ایران کی ترقی کو تہران اور کابل کے درمیان تعاون کے ذرائع سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان، پناہ گزینوں، پانی، نقل و حمل اور سلامتی جیسے جاری تمام مسائل، حل ہو سکتے ہیں اور ان تمام مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ایک فریم ورک تیار کرکے ان مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے- آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں مختلف سطحوں پر زیر تعلیم لاکھوں کی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ افغان عوام، قابل ذکر استعداد و صلاحیت کے حامل ہیں اور اس توانائی کو تعلیم کے حصول میں بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ افغانستان کو اپنی تعمیر نو کے عمل میں باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے- آپ نے ایران کو افغان بھائیوں کا گھر قرار دیا اور اس پڑوسی ملک کے ساتھ دیرینہ تاریخی اور خوشگوار تعلقات و رابطوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت اور قوم کی کامیابیوں اور توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوگا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17