Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73309
Published : 20/4/2015 18:49

یہودی بستی کی تعمیر کے لئے اسرائیل کے اقدامات

صہیونی حکومت ، غیر قانونی یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھتے ہوئے، غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے علاقے "جبل عیبال" پر قبضے کے درپے ہے مصری ویب سائٹ المصریون کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل، شہر نابلس میں جبل عیبال کے علاقے کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے بعد اس علاقے میں یہودی بستیاں تعمیرکرنے کے درپے ہے۔ جبل عیبال کا علاقہ سطح سمندر سے ساڑھے نو سو میٹر بلندی پر ہے۔ اسرائیل ٹی وی چینل سات نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ہاؤسنگ کے وزیر نے جبل عیبال کے علاقے کے معائنے کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اس علاقے کو صہیونیوں کی مذہبی تقریبات کے لئے تیار کریں گے اور اسے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کردیں گے تاکہ سبھی اسرائیلی اس جگہ کو ایک تاریخی اور مقدس مقام کی حیثیت سے دیکھنے آئیں۔ شمالی نابلس میں عصیرہ کے میئر ناصر جوابرہ نے کہا کہ جبل عیبال میں اسرائیلی بستیوں کے تعمیر کے منصوبے کی حقیقت، سن اسّی کے عشرے سے متعلق ہے، کہ جب انیس سو اکیاسی میں اس مقام پر پہاڑ کے دامن میں ایک قدیم مقام کا پتہ لگایا تھا اور اس وقت اسرائیل نے یہ دعوی کیا تھا کہ یہ مقام بنی اسرائیل کے ایک پیغمبر سے منسوب ہے لہذا تاریخی اعتبار سے اس پر صہیونیوں کا حق ہے۔ غرب اردن میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق ادارے کے ایک افسر "غسان دغلس" نے بھی جبل عیبال پراسرائیل کے قبضے کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کہا کہ اس علاقے کے بارے میں اسرائیل کے حق حاکمیت کے دعوے بے بنیاد ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16