Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73310
Published : 20/4/2015 18:51

صوبہ الانبار میں داعش کے ہاتھوں چھے ہزار افراد قتل

عراق کے صوبہ الانبار کے حکام کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے اس صوبے میں اب تک چھے ہزار افراد کو قتل کیا ہے-
عراق کے مغربی صوبے الانبار کی انتطامی کونسل کے سربراہ صباح کرحوت نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے الکرمۃ شہر میں ایک ہزار افراد اور فلوجہ میں ڈیڑھ ہزار افراد کو قتل کیا ہے- انہوں نے کہا کہ الرمادی کے مغربی علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد اس تکفیری گروہ نے البونمر قبیلے کے ایک ہزار افراد کا قتل عام کیا- انہوں نے کہا کہ البونمر قبیلے کے سردار شیخ حاتم عبدالرزاق النمراوی کے بارے میں بھی کچھ پتہ نہیں ہے- داعش نے انہیں اغوا کر لیا ہے- الانبار انتظامی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ داعش نے الانبار کے مغربی علاقوں میں تقریبا ایک ہزار افراد کو قتل کر دیا ہے جبکہ الرمادی کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی بہت سے افراد داعش کی بربریت کا شکار بنے ہیں- واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران عراقی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے مختلف شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17