Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73312
Published : 20/4/2015 18:53

عراق کی نجات کا واحد راستہ اتحاد و یکجہتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور عراق کے تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حساس حالات سے عراق کے باہر نکلنے کا واحد راستہ قومی اتحاد و یکجہتی ہے-
حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو عراقی کردستان کی اتحاد اسلامی پارٹی کے سربراہ محمد فرج احمد عزیز سے ملاقات میں عراق میں قیام امن و استحکام کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایران کی جانب سے عراقی حکومت اور قوم کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی- حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران نے جس طرح عراق میں داعش اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں اس ملک کی مرکزی حکومت کی مدد کی اسی طرح وہ عراقی کردستان کے مقامی حکام کی درخواست پر اس کی مدد کے لئے بھی تیزی سے آگے بڑھا اور اس ملک کے اہلسنت، عیسائیوں، ایزدیوں اور دوسری قوموں کے سلسلے میں بھی یہی روش اختیار کئے ہوئے ہے- اس ملاقات میں عراقی کردستان کی اتحاد اسلامی پارٹی کے سربراہ نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں تہران کی جانب سے اربیل اور بغداد کی موثر، فوری اور بروقت مدد کا شکریہ ادا کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17