Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73313
Published : 20/4/2015 18:55

عزت الدوری کی لاش کی شناخت کی تصدیق

حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی ٹیسٹ اور معائنوں اور اسی طرح عزت الدوری کے قریبی افراد کی گواہی سے اس کی لاش کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کی لاش پیر کے روز حکومت کے حوالے کر دی جائے گی- سومریہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق نے کہا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کا معاون عزت ابراہیم الدوری، الحشد الشعبی کے حمایت یافتہ قبائل کے ہاتھوں ہلاک ہوا ہے- حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے انٹیلیجنس ذرائع نے الدوری کی گرفتاری یا اسے ہلاک کرنے میں آسانی اور سہولت کے لئے قبائل کو اس کے بارے میں اطلاعات فراہم کی تھیں - بیان کے مطابق ابتدائی ٹیسٹوں اور معائنوں اور اس کے نزدیکی افراد کی تصدیق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ حزب اللہ عراق کے پاس جو لاش ہے وہ عزت ابراہیم الدوری ہی کی ہے- صوبہ صلاح الدین کے گورنر رائد الجبوری نے بتایا تھا کہ عزت ابراہیم الدوری ، صوبے میں رضاکا فورس اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران حمرین کے علاقے میں ہلاک ہوا ہے- عزت ابراہیم الدوری، عراقی ڈکٹیٹر صدام کا دایاں بازو تھا اور اس کو پھانسی ہونے کے بعد، بعث پارٹی کی ذمہ داری عزت الدوری کو مل گئی تھی اور وہ بعث پارٹی کے دہشتگردوں کو خود کمانڈ کر رہا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14