Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73315
Published : 20/4/2015 18:59

یمن پر آل سعود کی جارحیت جاری

آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر بمباری کی ہے جبکہ سعودی فوجیوں نے حجۃ علاقے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رازح علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے جنگی طیاروں نے المنزالہ علاقے پر نو میزائل برسائے ہیں- موصولہ اطلاعات کے مطابق آل سعود کی فوج نے صوبہ الحجۃ میں تعشر اور العطن علاقوں پر مارٹو گولوں سے حملہ کیا ہے- ادھر یمن کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ ابین کے مثلث الوضیع علاقے میں القاعدہ کے دہشتگرد عناصر کو شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مثلث الوضیع میں القاعدہ کے تین دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- العالم نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود کے جنگی طیاروں نے صوبہ ابین میں لودر اور مودیہ کے علاقوں پر بمباری کی ہے- اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے طیاروں نے اتوار کو صوبہ تعز میں پرانے ایرپورٹ پر شدید بمباری کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22