Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73316
Published : 20/4/2015 19:1

انڈونیشیا: ایشیا، افریقہ کانفرنس کا اجلاس شروع

ایشیا افریقہ کانفرنس کے وزراء کا اجلاس پیر کی صبح انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں شروع ہوا جس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اس کانفرنس کے رکن دسیوں ملکوں کے وزیر شرکت کر رہے ہیں-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور اس ایک روزہ اجلاس میں ایران کی نمائندگی کر رہے ہیں- اس اجلاس میں ایشیا افریقہ سربراہی کانفرنس کے اختتامی بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے- ایشیا اور افریقہ کے علاقوں کے نمائندے اس اجلاس میں دنیا میں امن اور فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے تعاون کے راستوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں- پروگرام کے مطابق ایشیا افریقہ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین، باندونگ پیغام اور ایشیا افریقہ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں تین بیان جاری کیے جائیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21