Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73358
Published : 21/4/2015 19:25

صیہونی حکومت علاقے کے لیے اصلی خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی، کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیاروں جیسے مہلک ہتھیاروں کے میدان میں غاصب صہیونی حکومت کو علاقے کے لیے اصلی خطرہ قرار دیا ہے-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز تہران میں الجزائر کے نئے سفیر عبدالمنعم احریز کی سفارتی اسناد وصول کرنے کے بعد علاقے کے ممالک میں دہشت گردی کے مسئلے اور سیاسی محاذ آرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا، شام اور یمن میں مسائل فوجی طریقے سے حل نہیں ہوں گے- انھوں نے کہا کہ یمن میں بےگناہ لوگ، عورتیں اور بچے مارے جا رہے ہیں اور اس ملک کی بہت سی بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ان حالات میں علاقے کے بعض ممالک نے جھڑپوں کو روکنے اور علاقے میں قیام امن کے لیے اتحاد بنانے کے بجائے علاقے پر بمباری کے لیے اتحاد تشکیل دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح گزشتہ برسوں کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں الجزائر کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا اس سلسلے میں یکساں نقطہ نظر ہے کہ تمام ممالک این پی ٹی معاہدے کے تحت پرامن ایٹمی توانائی حاصل کر سکتے ہیں اور علاقے کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے- تہران میں الجزائر کے نئے سفیر نے بھی رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت اور ایران کی حکومت، قوم اور دیگر اعلی حکام کو اپنے ملک کے صدر کا سلام پہنچاتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17