Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73361
Published : 21/4/2015 19:34

ایران IAEA کے الزامات کی جنگ میں کامیاب

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے الزامات کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کامیاب کارکردگی پیش کی ہے۔
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کو چاہئے کہ اب ایران کا کیس بند کردے اور معمول کے طور پر اس کا جائزہ لے۔ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایسے میں جبکہ آئی اے ای اے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی کوشش کا الزام عائد کررہی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے ان تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے اس کے باوجود بھی ایران کے خلاف نت نئے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ بہروز کمالوندی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے ساتھ گفتگو میں بارہا، زبانی اور تحریری طور پر ان کے سامنے تمام مسائل کے بارے میں وضاحت پیش کی گئی ہے اور ان کو ایران کی تنصیبات کے معائنے میں بھی کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی اے ای اے میں بعض مسائل میں تحقیقات کی صلاحیت کا فقدان ہے ۔ کمالوندی نے کہا کہ ہم، آئی اے ای اے کے الزامات کی جنگ میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان لوزان بیان جاری ہونے کے بعد امریکیوں کا فیکٹ شیٹ جاری کرنے کا قدام ایک غلطی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21