Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73362
Published : 21/4/2015 19:36

سعودی عرب: قطیف میں چار شہادتیں، ہائی الرٹ

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے پر مبنی خبریں ملنے کے بعد ملک میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے " قطیف" میں آل سعود کے دربار سے وابستہ سیکورٹی فورس نے فائرنگ کرکے چار افراد کو شیہد کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی مارا گیا ہے۔ قطیف میں سن دو ہزار گیا رہ سے سعودی حکومت کی امتیازی پالسیوں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ صوبہ قطیف میں آباد سعودی باشندے، شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں، ان کے بنیاد حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سعودی فورسز نے " عوامیہ " کے علاقے میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر کئی افراد کو شہید کردیا تھا۔ ادھر سعودی حکومت کو ایک تجارتی مرکز یا نیشنل آئل کمپنی "آرامکو" کے خلاف ممکنہ حملے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی سیکورٹی فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ تجارتی مرکز یا نیشنل آئل کمپنی " آرمکو" پر حملوں کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورس کوہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے کہ چند روز سے دارالحکومت ریاض کی صورتحال بھی بدامن نظر آرہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24