Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73364
Published : 21/4/2015 19:49

یمن : سفارتخانے پر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ صنعا میں ایران کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پیر کے روز مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعا میں ایران کے سفارتی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے- انھوں نے اس حملے کے حوالے سے خبروں اور رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے دھماکے سے سفارت خانے کی عمارت کے بھی، شیشے ٹوٹے ہیں۔ ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران، سفارتی علاقوں اور سفارتکاروں پر حملے اور یا ان کی سلامتی کو لاحق خطرے کو عالمی کنوینشنوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اسی بنیاد پر وہ، سفارتی طریقوں سے ضروری کاروائی کرے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20