Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73366
Published : 21/4/2015 19:56

یمن کا بحران: سعودی ناظم الامور طلب

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے قریب تخریبی کاروائی ہوئی ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک راکٹ یا میزائیل، صنعا میں ایرانی سفارتخانے سے چند میٹر کے فاصلے پر گرا ہے جس سے سفارتخانے کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں تاہم سفیر یا کسی سفارتکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ اس واقعے کے بعد تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو طلب کرکے ایک احتجاجی نوٹ پیش کیا گیا ہے جس میں سعودی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ سفارتی مقامات اور سفارتکاروں کی حفاظت سے متعلق اپنی ذمہ داریاں بنحو احسن انجام دے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں صراحتا اس بات کا اعلان کر رہا ہوں کہ صنعا میں ایرانی سفارتخانہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا اور اگر صنعا میں ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے جو ایرانی سفارتکاروں کے لئے مشکل ایجاد کرنے کا سبب بنے تو اس کا ذمہ دار،جارح ملک کی حیثیت سے، سعودی عرب ہوگا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20