Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73367
Published : 21/4/2015 19:58

روس کے خلاف مغرب کے موقف پر پوتین کی تنقید

روس کے صدر نے کہا ہے کہ مغرب چاہتا ہے کہ روس ہمیشہ کمزور ملک رہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے روسی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں، کہ جس کا ایک حصہ پیر کے روز نشر ہوا، کہا ہے کہ مغرب صرف اسی وقت روس کا دوست ہوسکتا ہے جب وہ کمزور رہے۔ روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک جب روس کو کمزور دیکھتے ہیں تو وہ رضایت کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارے لئے انسانی امداد ارسال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد اس نتیجے پر بھی پہنچے ہیں کہ روس مستقبل میں موجودہ شکل میں باقی نہیں رہے گا اور اس کا وجود ختم ہوجائے گا۔ صدر پوتین نے روس کے بارے میں مغرب کے منفی پروپگینڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغرب روس کے خلاف بے بنیاد اورغلط پروپگینڈہ کررہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20