Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73368
Published : 21/4/2015 20:40

وینزوئیلا کی وزیر خارجہ کی صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے وینزوئیلا کی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ آج دنیا میں تیل کی قیمت، تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے نقصان میں اور عالمی منڈی میں عدم استحکام کا باعث ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران، کاراکاس کے ساتھ ماضی سے زیادہ تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقتصادی شعبے میں وینزوئیلا کے ساتھ اپنے روابط میں تحرک پیدا ہونے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کا زمانہ گذر چکا ہے کہا کہ وینزوئیلا جیسے آزاد و خود مختار ملک کے داخلی امور میں بعض طاقتوں کی مداخلت ایران کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں گراوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں تیل کی قیمت، تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے نقصان میں اور عالمی منڈی میں عدم استحکام کا باعث ہے۔ صدر نےاس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی ہم آہنگی سے تیل کی منڈی میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سبھی اس سے بہرہ مند ہوسکیں۔ وینزوئیلا کی وزیر خارجہ "دلسی رودریگرز" نے بھی اس ملاقات میں تہران کے ساتھ کاراکاس کے ماضی سے زیادہ تعلقات میں فروغ اور استحکام کی ضرروت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران وینزوئیلا کا ایک دوست اور اسٹریٹجک حلیف ہے اور وینزوئیلا کے عوام اور حکومت ہمیشہ ایران کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20