Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73473
Published : 22/4/2015 21:29

مجلس شورائے اسلامی: یمنی عوام کی استقامت کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک بیان میں سعودی، امریکی صیہونی حملوں کے مقابلے میں ایک بار پھر یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے-
ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک باضابطہ بیان میں یمن پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے تعاون سے سعودی جارحیت کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے یمن کی مظلوم قوم کی حمایت اور جارحین کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ آل سعود نے، امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت سے یمن کے نہتھے عوام بچوں اور عورتوں کا قتل عام ، اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا۔ اس مجرمانہ اقدام نے سامراج کے گھناؤنے چہرے اور آل سعود کی وابستہ حکومت کی ماہیت کو نمایاں کردیا ہے جو اس نے خادم حرمین شریفین کے نقاب کے پیچھے چھپا رکھی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یقینا یمن کی مظلوم قوم، استقامت و پائیداری اور صبر و تحمل کے ساتھ کامیاب ہوگی اور ذلت و رسوائی جارح آل سعود کا مقدر ہوگی- درایں اثنا سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود آل سعود کے جنگی طیاروں نے بدھ کے دن بھی جنوب مغربی یمن میں کے غیر فوجی مراکز پر بمباری کی جبکہ آل سعود کے جنگی بحری جہازوں نے عدن اور جنوبی یمن کے مختلف علاقوں پرگولے برسائے- سعودی فضائیہ کے بدھ کے روز کے حملوں میں ایک جیل کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20