Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73474
Published : 22/4/2015 21:33

ترکی: عیسائیوں کی جانب سے اوغلو کے بیان کا خیرمقدم

عثمانی بادشاہت کے ہاتھوں قتل ہونے والے ارمنی عیسائیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی پر مبنی وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے بیان کا ترکی کے ارمنی عیسائیوں نے خیرمقدم کیا۔ ترکی کے ارمنی عیسائیوں کے نائب آرچ بشپ آرام آتشیان نے منگل کے روز وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے اس بیان کا استقبال کیا ہے جس میں انہوں نے انیس سو پندرہ میں عثمانی حکومت کی جانب سے ہونے والے ارمنی عیسائیوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کیا تھا۔ آرام آشتیان نے کہا کہ ترک وزیر اعظم کا یہ اقدام امن اور آشتی کا ایک پیغام ہے جس کی قدر کرنی چاہیے۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے بیس اپریل یعنی ارمنی عیسائیوں کے قتل عام کی صد سالہ برسی کے موقع پر ان کے پسماندگان اور وارثوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا تھا۔ ترکی کی حکومت بدستور اس واقعے کو نسل کشی قرار دینے سے گریز کر رہی ہے۔ ہر سال چوبیس اپریل کے دن دنیا بھر کے ارمنی عیسائی اس واقعے کی یاد تازہ کرتے ہیں جس میں ایک لاکھ سے زائد ارمنی باشندوں کا عثمانی بادشاہ کے حکم سے قتل عام کیا گیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22