Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73476
Published : 22/4/2015 21:40

ترکی: دہشتگردوں کی تربیت کا آئندہ مہینے سے آغاز

ترکی کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام مخالف مسلح عناصر کو اگلے مہینے سے ترکی میں تربیت دی جائے گی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مولود چا‏ؤش اوغلو نے یہ اعلان امریکہ کے دورے کے دوران کیا جہاں وہ جان کیری سے مذاکرات کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے مہینے سے تقریبا دو سو شام مخالف مسلح عناصر کو ترکی میں فوجی تربیت دی جائے گی اور رواں سال تقریبا دو ہزار شام مخالف عناصر کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہتھیار بھی فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی کانگرس اور حکومت نے بھی ان کے بقول اعتدال پسند شامی مخالفین کو تربیت دینے کی اجازت دے دی ہے تا کہ وہ بظاہر داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کریں۔ رپورٹوں کے مطابق شام کے سلسلے میں اوباما اور ترک حکومت کے مابین اختلاف رائے پایا جاتا ہے لیکن اس وقت یہ دو فریق اپنے اس پروگرام پر عمل درآمد کے لئے ان اختلافات کو بظاہر نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16