Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73477
Published : 22/4/2015 21:43

دنیا بھر میں ناانصافی، انڈونیشیا کے صدر کی تنقید

انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ ایشیا اور افریقہ کے براعظموں کی اقوام کو بدستور نا انصافی کا سامنا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے جکارتا میں ہونے والے ایشیا افریقہ کانفرنس کے سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک ہیں، درپیش چیلنجوں سے مقابلے کے لئے ایشیائی اور افریقی ملکوں کے درمیان تعاون پر تاکید کی۔ انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ نا انصافی کے خلاف مقابلے کے لئے ایشیا اور افریقہ کے ممالک کی کوششیں ابھی بارآور ثابت نہیں ہو سکی ہیں، کیونکہ ابھی انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور علاقائی معیشت کے استحکام کے حوالے سے بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ جوکو ویڈوڈو نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کو بدستور نا انصافی کا سامنا ہے، دنیا میں ناانصافی کے خاتمے کے لئے ملکوں کے درمیان تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایشیا افریقہ کے ممالک مل کر دنیا میں عدل و انصاف کے قیام کی کوشش کریں، کہا کہ ان ہی ممالک پر مشترکہ طور پر دنیا میں نئے اقتصادی نظام کے قیام کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17