Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73478
Published : 22/4/2015 21:50

ایشیا افریقہ اجلاس سے ڈاکٹر روحانی کا خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایشیائی اور افریقی ممالک کے درمیان، دہشت گردی کے مقابلے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردوں کی تربیت اور ان کی حمایت کرنے والے عناصر کی شناخت اور انھیں نابود کرنے کے لئے ایشیائی و افریقی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر مملکت نے بدھ کی صبح انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے دہشت گردی، تشدد اور انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ٹھوس مقابلہ کرنے کے ساتھ ہی، دہشت گردوں کو بھرتی کرنے والے عناصر کی شناخت اور ان کی بیخ کنی کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گردوں کو دی جانے والی ہر طرح کی مالی، سیاسی اور انٹیلیجنس امداد فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت ہے تاہم جب تک بعض حکومتیں اچھی اور بری دہشت گردی کے نظریے پر قائم رہیں گی اس وقت تک عالمی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک اس حققیت سے غافل ہیں کہ آشوب زدہ علاقوں میں عدم استحکام کا جاری رہنا، خود انکے لئے اور دنیا بھر کے ملکوں کے لئے بھی بدامنی کا باعث بنے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ظالمانہ اور غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ ملت ایران کی پائیداری و استقامت اور مقامی ٹیکنالوجی نیز پرامن ایٹمی پروگرام میں تیزی سے ترقی و پیشرفت کے عمل سے، مقابل فریق آخرکار مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ، اس بات سے آگاہی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آیا کہ دھمکی، تحقیر و توہین یا پابندی سے ہمیں نہیں ڈرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں تعمیری بات چیت ہو رہی ہے اور اس کے ذریعے حتمی سمجھوتے تک پہنچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ حتمی سمجھوتے میں ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام سے استفادے کے حق اور تمام پابندیوں کےخاتمے کی ضمانت دی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقصد تعمیری بات چیت ہے اور بلا شبہ یہ تعمیری بات چیت ہی ملت ایران اور دنیا کی تمام قوموں کے حق میں مفید ثابت ہو گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21