Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73487
Published : 23/4/2015 20:37

کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
حلقےمیں دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئے ہیں جن میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد ووٹر ز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقے میں ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں سمیت بارہ امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی گڑبڑ سے بچنے کے لئے رینجرز اور پولیس کے نو ہزار اہلکار تعینات ہیں جبکہ مختلف مقامات اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول بھی رینجرز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کراچی الیکٹرک نے ضمنی انتخاب والے حلقے میں آج لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں موجود تقریبا تمام پولنگ اسٹیشنوں کوحساس قرار دیا گیا ہے اور لیاقت آباد، شریف آباد اور بندھانی کالونی کے پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کی وجہ سے ضلع وسطی میں آج عام تعطیل اور ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ نگرانی پر موجود رینجرز اہلکاروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17