Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73488
Published : 23/4/2015 20:41

این پی ٹی معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کو ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں ایٹمی طاقتوں کی سستی سے خطرہ لاحق ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ترک اسلحہ امور کی انچارج انجلا کین نے امن کے بین الاقوامی ادراے کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں خبردار کیا کہ ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں دنیا کی ایٹمی طاقتوں کا لیت و لعل سے کام لینا، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کو نابودی کے خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں، ہم وقفے اور تعطل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں انہوں نے ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی اس عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب آئندہ پیر کے روز سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے اجلاس میں این پی ٹی معاہدے کے ایک سو نوے ممبر ممالک، این پی ٹی معاہدے اور ایٹمی ترک اسلحہ امور سے متعلق مسائل کا جائزہ لیں گے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر عملدر آمد کے آغاز سے، ہر پانچ سال کے بعد، ایٹمی عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، ایٹمی ترک اسلحہ اور پرامن ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24