Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73489
Published : 23/4/2015 20:44

یمن پر دوبارہ جارحیت، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جارحیت جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ ہفتے بھی تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ ایک مہینے تک جاری رہنے والی اپنی فضائی جارحیت کو ختم کر رہا ہے لیکن اس کے بعد اس نے صنعا کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنگ بندی کے اعلان کے صرف دو گھنٹے کے بعد شمالی صنعا میں واقع الاستقبال نام کے ایک کیمپ کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ یمن کے رہائشی اور غیرفوجی علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے پٹھو ممالک کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں لوگ شھید زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ متاثرین میں سب سے زیادہ خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19