Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73490
Published : 23/4/2015 20:47

عراق: البوفراج علاقے میں دہشتگردوں کا صفایا

عراق کے صوبہ صلاح الدین اور الانبار میں فوجی کارروائیوں میں داعش کے دسیوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں اور فوج نے البوفراج علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے- عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ عراقی افواج نے الرمادی علاقے میں واقع السجاریہ-الصوفیہ سڑک کا کنٹرول سنبھال کر صوبہ الانبار کے علاقے البوفراج سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا ہے۔ عراقی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس سڑک کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کی کارروائی میں فوج کے دو ریپڈ ایکشن دستوں نے حصہ لیا۔ فوج، رضاکار فورس اور قبائلی نوجوانوں پر مشتمل مشترکہ فورس نے تین اطراف سے البوفراج کی جانب پیش قدمی شروع کی جس کے دوران داعش کے دہشت گردوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ اس کارروائی میں داعش کے دسیوں دہشتگرد ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ادھر عراقی سیکورٹی فورس نے صوبہ صلاح الدین میں واقع بیجی آئل ریفائنری پر کنٹرول حاصل کر لیا اس علاقے میں پچاس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16