Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73491
Published : 23/4/2015 20:49

شام کی حمایت جاری رکھیں گے: علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے لئے ایران کی حمایت بدستور جاری رہے گی۔ موصولہ رپورٹ کےمطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، شام کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا کہ جس نے چار سال تک دہشت گردوں کے مقابلے میں بھرپور استقامت کا مظاہرہ کرکے اہم اور درخشاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے میں شامی عوام کی قربانیوں اور فداکاری کی ہم قدردانی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ یہ فداکاری اور قربانیاں ہی تھیں کہ جس کے باعث علاقے کو تقسیم کرنے کی امریکی اور صہیونی سازشیں ناکام ہو گئیں۔ دوسری جانب شامی فوج نے درعا اور قنیطرہ صوبوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے درعا اور قنیطرہ میں جبھۃ النصرہ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ درعا کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ فوج نے اپنی تازہ کارروائیوں میں عقربہ اور تل المال نامی دیہی علاقوں میں جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی کہ جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ صوبہ قنیطرہ میں بھی شامی فوج نے جبھۃ النصرہ کے متعدد دہشت گردوں اور دیگر تکفیری گروہوں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22