Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73492
Published : 23/4/2015 21:12

بحران یمن کے حل کےلئے مذاکرات کا آغاز

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے، مکمل طور سے بند ہوجانے کے بعد بحران کے خاتمے کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں گے-
اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بدھ کے روز ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کے حملے بند ہونے کے ساتھ ساتھ، یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ جارحیت بند ہوجانے پر بحران کا خاتمہ کرنے کے لئے اندرونی سطح پر مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں گے- محمد عبدالسلام نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سعودی عرب، قبائلی جنگ شروع کروانے کےلئے داعش دہشتگرد گروہ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار، اگر بروقت میدان عمل میں نہیں آتے، تو یمن ابتک القاعدہ اور داعش دہشتگرد گروہوں کی پناہ گاہ بن چکا ہوتا- محمد عبدالسلام نے یمن کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی مثبت کوششوں اور یمن میں قومی مذاکرات کے لئے اس عالمی ادارے کی حمایت کی قدردانی بھی کی- دوسری جانب یمن کے عوام نے بدھ کے روز سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف دارالحکومت صنعا سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے- جبکہ یمن پر حملے بند کرنے کے اعلان کے باوجود سعودی عرب نے جنوبی یمن پر پانچ بار حملہ کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19