Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73493
Published : 23/4/2015 21:14

یمنی زخمیوں کو تہران منتقل کیا جا رہا ہے

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم علاقے کی سیکورٹی کے سلسلے میں سعودی عرب کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جنگ بندی کے بعد سعودی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یمن کی سیکورٹی اہمیت کی حامل ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا کر اور بے سہارا عوام، بچوں اور عورتوں کو قتل کرکے ایسے حالات فراہم کر دیئے ہیں کہ اب دہشتگرد گروہوں، انتہاپسندوں اور تکفیریوں کو یمن میں اپنی آئندہ سرگرمیوں کے لئے مناسب ماحول نظر آنے لگا ہے۔ انھوں نے یمن میں سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتائج کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب یمن پر جنگ مسلط کرکے نہ صرف اپنی سیکورٹی کو مضبوط کرنے میں ناکام رہا بلکہ اپنے اور علاقے کی سیکورٹی کے لئے نامطلوب نتائج رقم کئے۔ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ آج سے یمنی زخمیوں کو علاج کے لئے ایران منتقل کرنے اور انھیں فوری طبی امداد فراہم کئے جانےکے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور ہمیں توقع ہے کہ یمنی زخمی تیزی سے تہران منتقل ہو جائیں گے- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہ ہم علاقے کی سیکورٹی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی سمجھتے ہیں اور ایسے اقدامات جو حالات کو پیچیدہ کریں چاہے وہ سعودی عرب کی جانب سے کئے جائیں یا کسی بھی دوسرے سیاسی مداری کی طرف سے، ہم اس کا سختی سے جواب دیں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یمنی گروہوں کےدرمیان سیاسی مذاکرات جلد سے جلد شروع ہوں گے اور ہم یمن اور علاقے میں امن و ثبات کا مشاہدہ کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20