Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73494
Published : 23/4/2015 21:17

ویانا میں ایران اور یورپ کے مذاکرات

ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کے لئے مذاکرات کے دو دور بدھ کو اختتام پذیر ہو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پہلے دور میں ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نیز وزارت خارجہ میں سیاسی امور اور بین الاقوامی سلامتی کے امور کے انچارج حمید بعیدی نژاد نے یورپی یونین کی خارجہ پالسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمتھ کے ساتھ مذاکرات کئے۔ دوسرے دور میں ایران اور یورپ کی مذاکراتی ٹیم کے ماہرین نے بھی شرکت کی جبکہ جمعرات کو امریکہ کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہ وینڈی شرمن کے ساتھ ایرانی ٹیم کے مذاکرات جاری رہیں گے اور جمعے کو گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک کے نائب وزرائے خارجہ یا ڈائریکٹر جنرلز بھی ان مذاکرات میں شامل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ویانا مذاکرات تین روز تک جاری رہیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19