Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73495
Published : 23/4/2015 21:19

اردغان اور فواد معصوم کی پریس کانفرنس

ترکی اور عراق کے صدور نے داعش سے مقابلے کی ضرورت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ایک وائرس ہے جو دیگر ملکوں میں بھی سرایت کر سکتا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور عراق کےسربراہان مملکت نے بدھ کے روز انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں داعش کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنے پر تاکید کی ہے۔ ترکی کے صدر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے، اور اس کے خاتمے کے لئے مذاکرات انجام دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش کے بارے میں بھی ہمارا موقف مکمل طور پر واضح ہے۔ اس وقت ہم داعش کی پیشقدمی میں پہلے کی نسبت کمی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اردوغان نے کہا کہ داعش گروہ ایک انتہائی خطرناک وائرس ہے جو امت مسلمہ کو پارہ پارہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ رجب طیب اردوغان نے عراقی صدر کے دورہ ترکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق ہمارے لئے ترکی کی مانند ہے اور ہم عراق کے کردی، سنی، شیعہ اور عربوں کو ایک نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اس پریس کانفرنس میں عراق کے صدر نے بھی کہا کہ داعش ایک وائرس ہے جو رفتہ رفتہ پھیل رہا ہے اور اگر عراق میں اس کی پیشقدمی نہ روکی گئی تو وہ دیگر ملکوں میں بھی سرایت کر جائے گا۔ عراقی صدر نے کہا کہ عراقی فوج کا ایک گروپ، باہمی سمجھوتے کے دائرے میں، داعش سے مقابلے کے لئے ترکی میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔ فواد معصوم نے داعش کی مکمل نابودی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہوائی حملے اس گروہ کو نابود نہیں کر سکتے اور اس کے لئے ٹھوس اور بھرپور زمیںی حملوں اور کاروائیوں کی ضرورت ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22