Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73496
Published : 23/4/2015 21:21

ایران اور انڈونیشیا کے صدور کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے. ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈو ڈو نے جکارتہ میں منعقدہ ایشیا افریقہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ایران اور انڈونیشیا کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل نیز مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی اور جوکو ویڈوڈو نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔ اعداد و شمار سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح دو ہزار بارہ میں دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ دو ہزار دس میں یہی شرح تقریبا چھ سو ملین ڈالر تھی ۔ ایران اور انڈونیشیا کےدرمیان تجارتی لین دین کی شرح میں، دوہزار تیرہ میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سبب پھر سے کمی آ گئی اور کم ہو کر چھ سو ملین ڈالر تک پہنچ گئی کہ جس کا بیشتر حصہ انڈونیشیا کی مصنوعات کی ایران کو برآمد پر مشتمل تھا۔ دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ویتنام کے صدر رانگ تان سانگ سے بھی ملاقات کی- اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا- ایران اور ویتنام نے گزشتہ سال دو طرفہ تعاون خاص طور پر اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی چار دستاویزات پر دستخط کیے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14