Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73500
Published : 24/4/2015 8:15

شیخ علی سلمان کی گرفتاری میں توسیع، ایران کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بحرین کی جمعیت الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مدت میں توسیع پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات بحرین کی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتے۔
مرضیہ افخم نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات میں توسیع اور پولیس کی کارروائیوں میں اضافے سے بحرین کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ بدھ کے روز چوتھی بار جمعیت الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران نام نہاد عدالت نے مزید تحقیقات کے بہانے ان کی گرفتاری کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا۔ شیخ علی سلمان کے کیس کی سماعت اب بیس مئی کو ہو گی۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ بحرین حکومت کو چاہیئے کہ وہ اپنے سیکورٹی رجحانات پر نظر ثانی کرے، اپنے عوام کے مطالبات پر توجہ دے اور ان کو اپنے اعتماد میں لے۔ دوسری جانب بحرین کے مشہور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے بھی شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مدت میں توسیع پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس اقدام سے آل خلیفہ کے سرکوبی اور تشدد پر مبنی رجحانات کا اندازہ ہوتا ہے۔ شیخ عیسی قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ آل خلیفہ کی جانب سے تمام تر جارحانہ اقدامات کے باوجود، بحرینی عوام اپنے قانونی حقوق کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17