Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73501
Published : 24/4/2015 8:19

ایران چین سربراہی ملاقات، تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے سربراہان مملکت نے جمعرات کو انڈونیشیا میں انجام پانے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات نیز عالمی و علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- ارنا کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور چین کے صدر شی جین پینگ نے اس ملاقات میں تہران بیجنگ تعلقات میں مزید فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور چین کی حکومتوں اور قوموں کے درمیان قائم گہری دوستی اور تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور عالمی اور علاقائی مسائل میں بہت سے مشترکہ مفادات ہیں۔ چین کے صدر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین کی حکومتوں اور قوموں کے درمیان دوستی اور بندھن کا مضبوط ہونا چین کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ شی جین پینگ نے کہا کہ چین ایران کی مدد سے ترقی پذیر ملکوں کی ترقی و پیشرفت ،آزادی اور حاکمیت کے سلسلے میں کوشش انجام دینے کا خواہاں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14