Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73502
Published : 24/4/2015 8:23

تبت میں مداخلت قابل مذمت، چین

چین نے تبّت میں بعض ملکوں کی مداخلت کو ماضی کی مانند قابل مذمت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تبّت میں مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا سختی سے مقابلہ کیا جائےگا- چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تبّت، چین کا اٹوٹ حصّہ ہے اس لئے کسی بھی ملک کو چین کے اندورنی امور میں مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے- امریکی کانگریس نے حال ہی میں بیجنگ سے اپیل کی ہے کہ وہ تبّت کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور تبّت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما کے ساتھ غیر مشروط طور مذاکرات شروع کرے-چین نے تبّت کے مسئلے کو اپنا داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلائی لاما جب تک علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں سے دستبردار نہیں ہوں گے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے- واضح رہے کہ چین کی فوج نے سنہ انّیس سو انسٹھ میں دلائی لاما کی علیحدگی پسندانہ تحریک کی شدید طور پر سرکوبی کی تھی جس کے بعد وہ، ہندوستان چلے گئے تھے اور جب سے ہی وہ ہندوستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23