Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73504
Published : 24/4/2015 9:8

صدر مملکت انڈونیشیا سے تہران واپس پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تہران واپس پہنچ گئے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، جو ایشیا افریقہ کانفرنس کے ساٹھویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا کے دورے پر تھے، جمعے کی صبح تہران واپس پہنچ گئے۔ انھوں نے اس دورے میں ایشیا افریقہ کانفرنس کے سربراہی اجلاس میں تقریر کے علاوہ، اجلاس کے موقع پر جاپان، چین، انڈونیشیا، ویتنام اور بنگلادیش کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی اور دو طرفہ نیز علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس دورے میں انڈونیشیا کے علماء اور ممتاز شخصیات سے خطاب بھی کیا اور عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے تحفظ پر تاکید کی۔ اس اجلاس میں ایشیا‏ئی اور افریقی ممالک کے سو سے زائد اعلی حکام اور رہنما نیز سولہ مبصر ملکوں اور پچیس بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے ممبر ملکوں کا سربراہی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں عالم اسلام میں باہمی تعاون اور اتحاد کی تقویت پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایشائی افریقی ممالک کا پہلا اجلاس اٹھارہ اپریل انیس سو پچپن کو انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ میں منعقد ہوا تھا۔ یہی اجلاس ناوابستہ تحریک کے وجود میں آنے کا سبب بنا کہ جس کے ممبر ممالک اس وقت کے دو طاقتور بلاکوں یعنی امریکہ اور سابق سوویت یونین سے وابستہ نہیں تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16