Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73505
Published : 24/4/2015 11:42

ملت ایران کی استقامت، ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کا سبب: لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ملت ایران کی استقامت کو ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کا باعث اور سبب قرار دیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو صوبہ سمنان کے ایک ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب میں کہا کہ ملت ایران کی استقامت کے باعث آخرکار، ہٹ دھرمی کرنے والے ممالک مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوئے اور یورینیم کی افزودگی کے ایران کے حق کو سرکاری طور پر تسلیم کیا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال کے حرام ہونے سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ قیادت ہی ملت ایران کی سربلندی اور سرفرازی کا ہمیشہ باعث بنی ہے۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لوزان مذاکرات کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب نے اس مسئلے میں کسی بھی قسم کا ابہام باقی نہیں چھوڑا ہے، کہا کہ وہ داخلی اور خارجی خطروں کو ایران سے دور کر رہے ہیں اور ایٹمی معاملے جیسے ایران کے بہت سے اہم اور بنیادی کام ان ہی کی تدبیر اور فہم و فراست سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس مرحلے تک پہنچے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22