Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73523
Published : 24/4/2015 18:42

موصل کو آزاد کرانے کے لئے تیار ہیں، عراقی فوج

عراق کے شمال میں نینوا آپریشن کے نئے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ماتحت فوج عراق کے نینوا صوبے کے مرکز موصل شہر کو آزاد کرانے کے لئے تیار ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق نینوا آپریشن کے نئے کمانڈر عبداللہ نجم الجبوری نے بتایا ہے کہ عراقی فوج کے جوان، موصل شہر کو داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے اور پورے نینوا صوبے میں امن و امان برقرار کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے جوان مسلح افواج کے سربراہ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موصل کی آزادی کے آپریشن میں جو فوجی شامل کئے جا رہے ہیں، وہ تربیت یافتہ ہیں اور اس سلسلے میں مکمل مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موصل کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ان فوجیوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن محمود عثمان نے کہا ہے کہ عراق میں امن و امان کی واحد راہ حل عراق کے تمام گروہوں کے مابین حقیقی قومی آشتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیرملکی مداخلت سے اس ملک کی مشکلات مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17