يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 73528
تاریخ انتشار : 24/4/2015 19:51
تعداد بازدید : 19

شام اور عراق کی سرحد پر دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے شام کی سرحدکے قریب داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-
 الاخباریہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے داعش کے متعدد افراد پر راکٹوں سے حملہ کر کے پینتیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا یہ دہشت گرد شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے القائم کی سمت جا رہے تھے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے دو ہزار قبائلی باشندوں نے داعش سے مقابلے کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ الانبار میں عراقی فوج کے ایک کمانڈر فاضل جمیل براوی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہی ان نئے رضاکاروں کو ٹریننگ دینے اور انہیں مسلح کرنے کے لئے ضروری اقدامات میں عمل میں لائے جائیں گے۔ دوسری جانب الانبار آپریشن کے کمانڈر محمد خلف الدیلمی نے عراقی فوج کی کارروائیوں کے سبب شہر الرمادی سے داعش دہشت گردوں کے فرار ہونے کی خبر دی ہے۔ شمالی عراق کے صوبے نینوا میں ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی فوج کے ہوائی حملے کے نتیجے میں مشرقی موصل کے علاقے حی البرید میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :