Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73818
Published : 28/4/2015 19:25

ایران کو جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائںدے ڈی میسٹورا نے ایران کو شام سے متعلق جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے- ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کی صبح نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں جوہری مذاکرات کے بارے میں گفتگو کی- حالیہ دو برسوں کے دوران نیویارک میں ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے- ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ وینڈی شرمین اور سید عباس عراقچی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پیر کے دن ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں این پی ٹی معاہدے پر نظر ثانی کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یان الیاسون سے ملاقات کی- محمدجواد ظریف اور یان الیاسون نے اس ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی- محمد جواد ظریف اور یان الیاسون نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا- اس موقع پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایٹمی مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا- شام کے امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائںدے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے ایران کے وزیر خارجہ کو باضابطہ طور پر جنیوا تین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18