Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73819
Published : 28/4/2015 19:27

ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا اقوام متحدہ کی اولین ترجیح

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ان ہتھیاروں کے خاتمے کو اقوام متحدہ کی سب سے بڑی ترجیح قرار دیا ہے- اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے پیر کے دن نیویارک میں این پی ٹی معاہدے پر نظرثانی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سب کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا ایک اہم عالمی مصلحت ہے جو تمام اقوام کے فائدے میں ہے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی سلامتی پر اطمینان کو این پی ٹی معاہدے پر نظرثانی کانفرنس کی اصل ذمہ داری قراردیا اور ایک بار پھر این پی ٹی کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ ہفتوں کے دوران اس معاہدے کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔ بان کی مون نے کہا کہ سابقہ کانفرنس کو پانچ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ صرف ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی کے عمل میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی بلکہ ایسا نظر آتا ہے کہ ان کوششوں کا نتیجہ بھی الٹا نکلا ہے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا این پی ٹی کے رکن ممالک کا مشترکہ ہدف ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18