Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73823
Published : 28/4/2015 19:54

ایٹمی معاہدہ: بدھ سے متن کی نگارش کے کام کا آغاز

ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں کہا ہے کہ این پی ٹی نظرثانی اجلاس میں وزرا اور سیاسی ڈائریکٹروں کی لازمی شرکت کے پیش نظر بدھ کے دن سے ایٹمی سمجھوتے کے متن کی نگارش کا کام شروع کر دیں گے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ پوری سنجیدگی کے ساتھ اسی ہفتے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک متن کی نگارش کا کام شروع کردیں گے اور آئندہ ہفتے بھی اس کام کو جاری رکھیں گے تاکہ حتمی متن تک رسائی ہوسکے- ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے اس اجلاس میں امریکہ میں کی جانے والی باتوں سے متعلق اپنی تشویش سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا ہے اور انھوں نے ایک بار پھر تاکیدکی ہے کہ امریکہ اپنے داخلی مشکلات کے باوجود اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پابندی کرے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18