Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73825
Published : 28/4/2015 19:57

افغانستان: صدر اشرف غنی ہندوستان کے دورے پر

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی تین روزہ دورے پر کابل سے نئی دہلی روانہ ہوگئے- ایسنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر منتخب ہونے کے بعد محمد اشرف غنی کا، ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے- وہ اپنے اس دورے میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اس ملک کے مختلف اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے- ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد اشرف غنی کے دورہ ہندوستان کے دوران دونوں ملکوں کے حکام، ایک سمجھوتے پر دستخط بھی کریں گے- قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اشرف غنی کے دورہ نئی دہلی سے چند روز قبل افغانستان کی فضائیہ کو تین ہیلی کاپٹر دیئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17