Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73830
Published : 28/4/2015 20:28

نیپال زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان

نیپال کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچنے کا امکان پایا جاتا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالا نے زلزلہ متاثرین کےلئے خیموں، ادویات، علاج معالجے اور رہائشی ضروریات کو اپنے ملک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے- نیپال کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، زلزلہ متاثرین کی نجات و امداد کےلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے- انھوں نے دوسرے ممالک سے اپیل کی کہ وہ، ان کے ملک کےلئے خیموں اور ادویات کی کھیپیں روانہ کریں- تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نیپال میں زلزلے کے نتیجے میں چار ہزار تین سو انچاس افراد ہلاک جبکہ سات ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ ہفتےکے دن کٹھمنڈو کے قریب تباہ کن زلزلہ آیا تھا کہ ریکٹر پر جس کی شدّت سات اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی- اس زلزلے کے نتیجے میں تاریخی عمارتوں سمیت بہت سی عمارتیں بھی منہدم ہوگئی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15