Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73831
Published : 28/4/2015 20:32

حسن نصراللہ، سعودی ذرائع ابلاغ کا سفید جھوٹ

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما نے بیروت میں سعودی عرب کے سفیر سے خطے کی سیاسی صورتحال کے بارے گفتگو کے لئے ملاقات کی درخواست کی تھی- مشرق کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے صارفین وسیع پیمانے پر اس خبر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں- الخبر پریس نے حزب اللہ کے ایک اعلی رہنما کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ خبر، محض ایک جھوٹ ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے- حزب اللہ کے اس رہنما نے سیکورٹی مسائل کی وجہ سے اپنا نام ظاہر کئے بغیر کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے ملت یمن کی حمایت کئے جانے کی وجہ سے سعودی عناصر، حزب اللہ اور سید حسن نصراللہ پر جھوٹے الزامات لگانے کے درپے ہیں اور یہ خبر بھی اسی کا حصہ ہے- کچھ عرصہ قبل سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ یمنی فوج اور عوام نے ابھی تک تمام آپشنز سے استفادہ نہیں کیا ہے- سید حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ یمن کےخلاف جنگ کا نتیجہ تمام جارحین کی مکمل شکست کی صورت میں برآمد ہوگا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16