Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73834
Published : 28/4/2015 20:38

فلسطین این پی ٹی کا رکن بن گیا

فلسطین ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کا رکن بن گیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی سلامتی اور سیاسی شعبے کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ ایران کی صدارت میں ناوابستہ تحریک کی حمایت سے فلسطین این پی ٹی معاہدے کا رکن ملک بن گیا ہے- ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کو رکنیت دیے جانے کا اعلان کیا - حمید بعیدی نژاد کے مطابق این پی ٹی جائزہ کانفرنس کے پہلے روز کا ایک فیصلہ این پی ٹی معاہدے میں فلسطین کی رکنیت کی منظوری تھی کہ جس کی سیاسی اہمیت بہت زیادہ ہے- پہلے اس کا نام خودمختار انتظامیہ تھا اور اب وہ باضابطہ طور پر ایک ملک بن گیا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اور قانونی لحاظ سے انتہائی اہم ہے- ناوابستہ تحریک کے صدر کے حیثیت سے ایران کی حمایت سے اس مسئلے پر تیزی سے پیشرفت ہوئی اور اب این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں بھی اس کی منظوری دے دی گئی ہے- این پی ٹی کی جائزہ کانفرنس ستائیس اپریل سے نیویارک میں شروع ہوئی جو بائیس مئی تک جاری رہے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16