Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73835
Published : 28/4/2015 20:40

داعش کے انسانیت سوز اقدامات، مغرب کی مجرمانہ خاموشی

داعش نے کئی مرتبہ عراقی فورسز کے خلاف کلورین گیس استعمال کی ہے-

داعش کی جانب سے عراقی فورسز کے خلاف کلورین گیس کے استعمال پر مغربی اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے- عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے رزاق الحیدری نے بغداد میں ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت میں اس بھیانک جرم پر عالمی اداروں کی خاموشی پر سخت تنقید کی اور اس سلسلے میں قانونی کاروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا- رزاق الحیدری نے عراق میں داعش کے جرائم پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا عام طور پر ایک حیوان کو اذیت پہنچانے پر آسمان سر پر اٹھا لیتی اور میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیتی ہے لیکن اس جنگی جرم پر انہوں نے سکوت اختیار کر رکھا ہے- انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں خاص طور داعش نے گزشتہ نو ماہ کے دوران ہزاروں انسانوں کے سر قلم کیے، انھیں آگ میں جلایا اور فوج، سکیورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جنگ میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا لیکن اس پر عالمی میڈیا اور بظاہر متمدن مغربی ملکوں نے بے رحمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے- عراقی پارلیمنٹ کے نمائندےرزاق الحیدری نے اس بات پر زور دیا کہ ہم انسانی حقوق، سلامتی اور دفاع کے کمیشن میں اس مسئلے کا جائزہ لیں گے- انھوں نے مزید کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ثبوت اور شواہد جمع کر رہے ہیں اور اب تک ہم نے دسیوں ارکان پارلیمنٹ کے دستخط اکٹھے کر لیے ہیں تاکہ ہم اس مسئلے کو سنجیدگی سے ایجنڈے میں شامل کر سکیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14