Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 73836
Published : 28/4/2015 20:42

یمن کا بحران: اقوام متحدہ کے نئے نمائندوں کا خیر مقدم

ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے نمائندے یمن پر حملے رکوانے کے لیے تعمیری قدم اٹھائیں گے- مرضیہ افخم نے اس بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نئے نمائندے "اسماعیل ولد شیخ احمد" یمنی عوام پر فوجی جارحیت کو رکوانے کے لیے تعمیری قدم اٹھائیں گے، کہا کہ یمن کے حالات کو مزید پیچیدہ ہونے سے روکنا اس ملک کے بحران کے حل کے لیے ایک اہم قدم ہے- مرضیہ افخم نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کی کامیابی کی دعا کی اور اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے نمائںدے یمن پر فوجی حملوں کو رکوانے اور اس ملک کی جماعتوں اور گروہوں کے درمیان مذاکرات کے جلد آغاز کے لیے موثر اور تعمیری قدم اٹھائیں گے- انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن پر فوجی حملہ، ایک بڑی خطا و غلطی اور غلط اندازوں کا نتیجہ تھا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ یمن کا بحران سیاسی طریقے سے اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لیے یمنی عوام کے باہمی مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور حالات کو مزید پیچیدہ ہونے سے بچانا، یمن کے بحران کے حل میں مدد دینے کے لیے انتہائی اہم قدم ہے- وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں انسانی حالات کا جائزہ لینے اور انسان دوستانہ مدد ارسال کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی اپیل کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نئے نمائندے "اسماعیل ولد شیخ احمد" اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیں- واضح رہے کہ تقریبا ایک ماہ سے سعودی عرب نے بعض علاقائی ملکوں کے تعاون سے یمن پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں اور وہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بےگناہ اور نہتے عوام کا قتل عام کررہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20